ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’یوم ِ صحافت ‘  پروگرام کا انعقاد : اسسٹنٹ کمشنر نے  میڈیا کو معاشرےکی تیسری آنکھ قرار دیا

بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’یوم ِ صحافت ‘  پروگرام کا انعقاد : اسسٹنٹ کمشنر نے  میڈیا کو معاشرےکی تیسری آنکھ قرار دیا

Thu, 25 Jul 2019 19:56:20    S.O. News Service

بھٹکل:25؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ملک میں انتظامیہ، مقننہ  اور عدلیہ کے ساتھ مساوی طورپر صحافت بھی چوتھے ستون کےطورپر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ دراصل میڈیا معاشرے کی تیسری آنکھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نےکیا۔

وہ یہاں شری گروسدھیندرا کالج میں بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن  کے زیر اہتمام منعقدہ یوم صحافت اور اخبارنویسوں سے گفتگو پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری منصوبہ جات ، اسکیموں کاصحیح نفاذہونے  اور عوام   کو انصاف دلانے میں صحافت کا اہم کردار ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سوشیل میڈیا کے تعلق سے کہاکہ سوشیل  میڈیا ،اخباری صحافت کا ہمنوا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے میڈیا کو ٹارچ کی روشنی کی مانند کام کرنے کی بات کہی اور کہا کہ  بہتر صحافی کے لئے مطالعہ کا عادی اور اچھا سامعی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے حالیہ واقعات کےی روشنی میں  کہا کہ آج  ایماندار صحافی معاشرے میں خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اس سلسلےمیں بہتر نظام جاری کیا جانا چاہئے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے زرد صحافت کے متعلق بیدار رہنے کی بات کہی اور کہا کہ  صحافیوں کو تعمیرپسندی اور مثبت فکر اپنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف چلانے کے لئے رپورٹ نہ کریں بلکہ سنجیدہ ذہن استعمال کریں اور انویسٹی گیٹو جرنلزم کو اپنائیں۔ ضلع جرنلسٹ اسوسی ایشن  کے صدر منجوناتھ نائک نے 24گھنٹے چوکنا رہتے ہوئے کام کرنےو الے صحافیوں کو کئی مشکلات و پریشانیاں درپیش ہونےکی بات کہی۔ بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن  کے صدر رام چندرکنی نے پروگرام کی صدارت کی۔ رپورٹر من موہن نائک نے استقبال کیا۔ سبرامنیا بھٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ چندر پربھا نے پروگرام کی نظامت کی۔ اخبار تقسیم کرنے والے منجوناتھ دیواڑیگا کی پروگرام میں شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔

صحافی کے لئے’ لکھنا‘  ہی اہلیت ہے: مختلف درجات سے کامیاب افراد صحافت کے میدان میں سرگرم ہیں۔ صحافی ہونے کے لئے سب سے پہلی اہلیت ’لکھنا‘ ہے، ان باتوں کا اظہار  بزرگ فوٹو گرافر صحافی ایسٹرو موہن نےکیا۔  یوم صحافت کے پروگرام میں طلبا سے گفتگو کے دوران ایسٹرو موہن نے کہاکہ کامیابی کے لئے غلط راہیں نہیں ہیں، مسلسل کٹھن محنت ہی ایک بہترین صحافی کی  تشکیل کرتی ہے۔ سچائی اور حقیقت کو ترجیح دیں، یہاں مطالعہ اہمیت رکھتاہے۔ صحافی کو زبان پر عبور ہونا چاہئے۔ انہوں نے جملوں میں الفاظ کا غلط استعمال یا خامی کو رپورٹ پر اثر انداز ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اخبار کی تعمیر اور  ترقی میں جتنی ذمہ داری صحافی کی ہوتی ہے اتنی ہی اس کا مطالعہ کرنےو الے کی بھی ہوتی ہے۔


Share: